رمیز راجہ کا گراس روٹ کرکٹ کی دوبارہ بحالی کا عزم


لاہور (اسپورٹس رپورٹر)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے ماضی میں نظر انداز کی گئی گراس روٹ لیول کی کرکٹ پر بھرپور توجہ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کرکٹ ایسوسی ایشنز کے فرسٹ بورڈز کے عہدیداران سے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ملاقات کی جس میں انہوں نے شرکاء  کو گراس روٹ کرکٹ سے متعلق اپنے نظریے سے آگاہ کیا۔رمیز راجہ نے اسکول اور کلب کرکٹ کی سرگرمیوں کو جلد از جلد بحال کرنے اور نوجوانوں کو اس سطح پر بہترین سہولیات اور ماحول فراہم کرنے کے لیے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے پر بھی زور دیا۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان گزشتہ کئی سال سے گراس روٹ کرکٹ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے لیکن میں اس پر بھرپور توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔رمیز راجہ نے کہا کہ ان کے دور میں کرکٹ کی نرسریوں کو خاص اہمیت دی جائے گی۔
، صوبائی سطح پر فرسٹ بورڈز کے ساتھ مل کر مل کر پاکستان کی کرکٹ میں بہتری لانے کے منتظر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن