ایک ہفتہ میں ڈالر کی قدر 169 سے بڑھ کر 172تک پہنچی

Oct 03, 2021


کراچی ( کامرس رپورٹر )  انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر169روپے سے بڑھ کر170روپے اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر171روپے سے بڑھ کر172روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر85پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 169.65روپے سے بڑھ کر170.50روپے اور قیمت فروخت 169.75 روپے سے بڑھ کر170.60روپے پر جا پہنچی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر80پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 171روپے سے بڑھ کر171.80روپے اور قیمت فروخت171.40 روپے سے بڑھ کر172.20روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران یورو کی قدر میں1.30روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی۔
 جس سے یوروکی قیمت خرید 199.50روپے سے کم ہو کر197.70روپے اور قیمت فروخت201روپے سے کم ہو کر199.70روپے پر آ گئی اسی طرح 1.50روپے کی کمی سے برطانوی پونڈکی قیمت خرید 233.50روپے سے کم ہو کر 231.50روپے اور قیمت فروخت235روپے سے کم ہو کر233.50روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر،یورواور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب30،30،30پیسے کی کمی واقع ہوئی ۔

مزیدخبریں