سرائے مغل(نامہ نگار) جلدعلاقے بھر میں باقی رہنے والے ترقیا تی کا موں کا سلسلہ شروع کر دیا جائیگا۔ہیڈ بلوکی روڈ کیلئے جلد ہی ورلڈ بینک سے قرضہ لینے کیلئے رجوع کریں گے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ایم این اے سردار طالب حسن نکئی، امیدوار صوبائی اسمبلی رانا اسلم خاں نے معروف سماجی رہنما سردار غلام محمد ڈوگر ایڈووکیٹ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سرائے مغل اور گردونواح میں جگہ جگہ ترقیاتی کام شروع ہیں ۔ ہیڈ بلوکی روڈ کیلئے ورلڈ بینک سے قرضہ لینے کی کوششیں جاری ہیں۔ وزیر اعظم عمران خاں نے نو جوانوں کیلئے کا روبار کیلئے قرضہ سکیم شروع کی ہے تاکہ ملک پاکستان کا ہرنوجوان اپنا اپنا کاروبار شروع کر سکے انہوں نے کہا کہ علا قہ بھر کی جو پی سی سی رہ گئی ہے جلد ان پر کام شروع کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر سردار غلام محمد ڈوگر، رانا عدنان علی، شعبان چوہدری، اکرم خانزادہ ،ملک صدام وغیرہ کے علا وہ درجنوںکارکنان بھی موجود تھے۔