شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی ) تحریک انصاف کے رہنما وچیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی شیخ زین ندیم نے کہا ہے کہ کرپشن اور دہشت گردی ملک وقوم ، جمہوریت اور عوامی ترقی کیلئے زہر قاتل ہے ان کی روک تھام کیلئے وزیراعظم کی طرح پارٹی کے ارکان اسمبلی کو بھی کردارادا کرنیکی ضرورت ہے کمیشن مافیا کا راستہ روکنے کیلئے تحریک انصاف کے کارکنوںکوبھی حکومت کی طرح کردارادا کرنا ہوگا کرپٹ، نااہل افسر اور سیاستدانوں کا راستہ اور ان کے ناجائز اختیارات کے استعمال کو روکنے کیلئے حکومتی سطح پر مانیٹرنگ ٹیموںکے کردارکو فعال کرنیکی ضرورت ہے ۔
کرپشن ‘ دہشت گردی ملک وقوم کیلئے زہر قاتل ہے :شیخ زین ندیم
Oct 03, 2021