حکمران قوم کے جذبات کی ترجمانی کا حق اداکریں :ارسلان خالد

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)سیاسی وسماجی رہنما چودھری ارسلان خالد ورک نے کہا ہے کہ حکمران قوم کے جذبات کی ترجمانی کا حق اداکریں اور قوم سے کئے گئے وعدوںکی تکمیل کیلئے حقیقی اقدامات اٹھائیں اسی سے ہم دشمن قوتوں کی تمام تر سازشوں کو ناکام بنانے میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں انسانیت کی بے لوث خدمت ہر درد دل رکھنے والے انسان کی اولین ذمہ داری ہے موجودہ افراتفری و نفسانفی اور پر فتن و پر آشوب دور میں مجبور، دکھی اور غریب انسانیت کی خدمت بلاامتیاز و تفریق کرکے ہم حقیقی معنوں میں ملک کو ریاست مدینہ کی طرز پر ایک خوشحال ریاست بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن