شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)آل پاکستان پاسٹر ز الائنس کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر قیصر شہزاد نے کہا ہے کہ کشمیر میںجاری انسانی حقوق کی پامالی پر خاموش نہیں رہا جاسکتا ، بھارت نے کشمیر کے اندر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے بھارت کسی بھی طور پر کشمیر پر اپنا غیر قانونی تسلط برقرار رکھنا چاہتا ہے، اقوام عالم کو مسئلہ کی سنگینی کا ادراک کرنا چاہئے اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا چاہئے ، اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر قیصر شہزاد نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی عصمت دری کے حوالے سے خواتین کی حقوق کی عالمی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں انکو کشمیری کی عورتوں کی لٹتی عزتیں کیوں نظر نہیں آ رہی انسانی حقوق کے ترجمان این جی اوز کو ذبح ہوتے کشمیری کیوں نظر نہیں آ رہے اقوام عالم کا ضمیر کیوں سویا ہوا ہے پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں اہلیان پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے سخت فکرمند ہیں، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ناقابل برداشت حدتک بڑھ چکی ہیںپاکستان کو کشمیر پالیسی پر ازسر نوجائزہ لیتے ہوئے مزید ایک قدم آگے بڑھنا ہوگا۔
کشمیر میںجاری انسانی حقوق کی پامالی پر خاموش نہیں رہا جاسکتا :قیصر شہزاد
Oct 03, 2021