گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر ضیاء اللہ عرفانی کے بیٹے چئیر مین سیٹیزن پلاسٹک فرنیچر بابو عقیل احمد ،سہیل احمد،عدیل احمد کے بھتیجے سعد جمیل عرفانی،عمار جمیل عرفانی کے چھوٹے بھائی معاذ جمیل عرفانی کو سپرخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں ایم این اے عثمان ابراہیم،ایم پی اے عبدالروف مغل ،مئیر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام،صدر چیمبر محمد شعیب بٹ،نائب صدور چیمبر آفاق ایوب،وقاص افضل سابق صدور چیمبر اخلاق احمد بٹ،ملک ظہیر الحق،رانا شہزاد حفیظ،میاں عمر سلیم، میاں عامر عزیز،عمر اشرف مغل،سعید تاج،میاں محمد سلیم،صنعتکاروں حاجی محمد سعید مدنی والے،نعیم آصف مغل،کاشف اے عزیز،اظہر اسلم،چوہدری صلاح الدین جمیل،شیخ آصف مظفر،صابر علی بٹ،ایوب الحسن کھوکھر، امیر حیدر کرمانی،وقار افضل،شیخ عرفان ،انور اسلم،حاجی نوشاد راجپوت،نئیر جمیل بھٹی،عرفان یعقوب بٹ،شیخ محمد نعیم،چوہدری انیس،امجد سلیم بٹ،شیخ ندیم اکرام،رضوان میر،محمد اعظم بھٹہ،شیخ فیصل،یاسر اکرام،محمد اکرم ملک،فرحان راشد میر کے علاوہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکٹروں افراد نے شرکت کی ۔دریں اثنائگوجرانوالہ چیمبرکے صدر محمد شعیب بٹ ،سینئرنائب صدر آفاق ایوب اور نائب صدر وقاص افضل نے مشترکہ بیان میں سابق سینئرنائب صدر ضیاء اللہ عرفانی کے صاحبزادے کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاذ عرفانی اور ان کے دونوں دوستوں کی وفات والدین و عزیز و اکارب کیلئے کسی بڑے صدمے سے کم نہیں وہ تینوں مرحومین کے اہل خانہ کیساتھ ان کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔آخر میں انہوں نے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی اور کہا کہ عرفانی فیملی پر مشکل کی اس گھڑی میں گوجرانوالہ کی تمام بزنس کمیونٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔