چیف سیکرٹری بلوچستان کا دورہ دارالفلاح اسلامیہ

Oct 03, 2021

  کوئٹہ (اے پی پی)چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے  گذشتہ روز دارالفلاح اسلامیہ علمدار روڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ادارے اور ادارے میں قائم بوائز پرائمری سکول کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ اسلام میں یتیموں اور غریب بچوں کی بہتر طریقے سے پرورش اور تربیت پر خاص زوردیا گیا ہے۔ اپنی ہی اولاد کی طرح یتیم بچّوں کا خیال رکھنا افضل اور اپنی استطاعت کے مطابق اْن کی تعلیم و تربیت کے اخراجات برداشت کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ یتیم کی کفالت اور پرورش کرنا، انہیں تحفّظ دینا اور اْن کے ساتھ حْسنِ سلوک کرنا صدقہ جاریہ ہے۔ 

مزیدخبریں