وزیراعلیٰ بلوچستان نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈزجاری کردیے: لیاقت شاہوانی

کوئٹہ (اے پی پی) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبے میں متعدد بڑے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے اجراء  کے احکامات جاری کئے ہیں اس سے صوبے میں جاری ترقیاتی عمل مزید تیز ہوگا انہوں نے کہا  کہ صوبے بھر میں ذرائع مواصلات کو مزید جدید اور وسیع کیا جا رہا ہے جبکہ تعلیم، صحت عامہ،آب نوشی و آب پاشی کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے اس کے علاوہ وفاقی حکومت کی پی ایس ڈی پی میں شامل صوبے کے بڑے و چھوٹے منصوبوں پر بھی کام کا آغاز ہو چکا  ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ذاتی کوششوں سے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دو رویہ بنانے کے کام کا بھی آغاز ہو چکا  ہے یہ میگا پروجیکٹ صوبے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا وفاقی حکومت کے ادارے این ایچ اے نے اس ضمن  میں منصوبے کے پہلے حصے کچلاک خضدار روڈ کی تعمیر کے منصوبے کا باقاعدہ ٹینڈر جاری کردیا ہے جس کے ساتھ ہی اس پر تعمیر کے کام کا آغاز ہو جائے گا  ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں آبپاشی و آبنوشی کے میگا و چھوٹے ڈیمز کی تعمیر  بھی جاری ہے  ۔

ای پیپر دی نیشن