کوئٹہ (اے پی پی) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے سیشن ڈویژن سریاب کی ماتحت عدالتوں کا اچانک دورہ کیااس موقع پر چیف جسٹس نے ماتحت عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی جانچ پڑتال کی اور متعلقہ جوڈیشل افسران کو مقدمات جلد نمٹانے کے لئے مؤثر حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت کی۔چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے سائلین اور پیشی پر آئے ہوئے قیدیوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے انہوں نے سائلین اور قیدیوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ کورٹ بلڈنگ اور لاک اپ میں صفائی کی ابتر صورتحال پر چیف جسٹس بلوچستان نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو فوری نوٹس لینے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس نعیم اخترافغان سے اس موقع پر کورٹ بلڈنگ میں موجود وکلاء نے بھی ملاقات کی۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا سریاب میں ماتحت عدالتوں کا دورہ
Oct 03, 2021