دادو(نامہ نگار) عوام پر وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول بم کے بعد دادو میں منافع خور تاجروں نے آٹا بم گرا دیا آٹے کے 40 کلو بیگ پر 3 سو روپے کا اضافہ کردیا گیا ضلع انتظامیہ منظر سے غائب ہے۔ تفصیلات کے مطابق دادو میں محکمہ فوڈ دادو کے فوڈ انسپکٹر منصور میرانی اور دیگر کی گٹھ جوڑ سے دادو ضلع کی گندم سندھ کے دیگر اضلاع میں اسمگل کرنے اور ڈپٹی کمشنر دادو سمیع اللہ نثار شیخ کی نااہلی کی سزا عوام بھگتنے لگے منافع خور تاجروں نے گندم کی شارٹیج کا جواز بنا کر ایک ہی روز میں آٹے کا 40 کلوگرام کا بیگ 3 سو روپے مہنگا کردیا آٹے کی نرخ میں اضافے کے بعد اب ایک کلوگرام آٹے کا ریٹ 65 روپے کے بجائے 73 روپے میں فروخت ہونے لگا۔