پشین (محب ترین) کمشنرکوئٹہ سہیل الرحمان بلوچ نے کہا کہ عوام کے لیے تعلیم،صحت ،انصا ف ،معیاری خوراک،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر اہم ترقیاتی منصوبوں کے اعلی معیار اور بروقت تکمیل سمیت امن و امان کی بحالی حکومت وقت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے اس بابت انتظامیہ کے ساتھ عوامی تعاون ناگزیر اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک روزہ دورے پشین کے موقع پر یہاں ریسٹ ہاؤس میں قبائلی عمائدین و علاقائی معتبرین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شبیر احمد مینگل،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ایوب اچکزئی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ نجیب اللہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)وسیم جوگیزئی،تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنران سمیت تمام محکمہ جات کے آفیسران اور کثیر تعداد میں علاقائی معتبرین موجود تھے،انتظامیہ اور عوام کے مابین روابط کو مضبوط بنانے کے لیے قبائلی عمائدین نے صحت،تعلیم،انصاف،معیاری خوراک،پینے کے صاف پانی،بجلی،گیس،نادرا،قبضہ مافیا، تجاوزات ،ٹریفک کے مسائل،امن وامان کی بحالی،اراضیات کی ملکیت،منشیات سمیت دیگر درپیش مسائل پر سوال اٹھائے اور وتجاویز پیش کیں۔