گڑھاموڑ (نامہ نگار) گڑھا موڑ مجلس احرار اسلام کااجلاس زیرصدارت نائب ناظم مجلس احرار ڈاکٹر طارق سلیم منعقد ہوا ۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں عقیدہ ختم نبوت سے متعلق قرآن کریم کی آیت اور حدیث مبارکہ ترجمہ کے ساتھ تمام حکومتی دفاتر و اداروں میں آویزاں کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرانے پر پنجاب اسمبلی کے تمام اراکین خصوصاً حافظ عمار یاسر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی مولانا الیاس چنیوٹی اور معاویہ اعظم طارق کو خراج تحسین پیش کیا اور مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی امیر پیر سید کفیل شاہ بخاری کی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر نسیم شہزاد ‘ حفیظ اللہ ‘ قاسم بشیر‘ مولانا طاہر‘ حافظ عزیزالرحمن‘ ماسٹر اقبال‘ ڈاکٹر حذیفہ جبران‘ خالد امین اور دیگر موجود تھے۔
ختم نبوت کی آیات کی قرارداد پر پنجاب اسمبلی کو خراج تحسین
Oct 03, 2021