مریم نواز اورمونس الٰہی کی درخواستوں پر ہائیکورٹ میں سماعت آج ہو گی  

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی درخواستوں پر آج (پیر) لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہو گی ۔دونوں کی درخواستوں پر الگ الگ بنچ سماعت کرے گا۔مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی پر تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ مونس الٰہی کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے دائر منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کرانے کیلئے درخواست دائر کی گئی جسے سماعت کیلئے مقرر کرلیا گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال درخواست پر سماعت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...