خود کو وزارت خزانہ کے عہدہ پر محفوظ نہیں سمجھتا تھا: مفتاح

کراچی(آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عہدہ سنبھالا تو دو ہفتے بعد ہی اسحاق ڈار کی واپسی کی خبریں آ گئیں، خود کو اپنے عہدے پر غیر محفوظ سمجھتا تھا، اس لیے دو تین ہفتے بعد ملاقات کا وقت نہیں دیتا تھا، اتوار کو شہر قائد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہی وجہ تھی کہ کچھ روز پہلے کہا کہ حکومت وقت پورا کرے گی۔ اپنا پتہ نہیں۔ اب میں سچا ثابت ہو گیا، مفتاح اسماعیل نے انکشاف کیا کہ آئی ایم ایف نے کہا قسط ملنے کے بعد آپ پٹرول پر لیوی نہیں لگائیں گے لیکن میں نے آئی ایم ایف کو یقین دلایا کہ پٹرول پر لیوی لگائوں گا، تین ماہ پٹرول پر دس دس اور ڈیزل پر پانچ پانچ روپے لیوی لگائی مگر اس مہینے حکومت نے پھر لیوی نہیں بڑھائی۔ انہوں  نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے پوچھا کیا ہم ٹیکس برقرار رکھ سکتے ہیں؟ تو ان کا جواب نہیں آیا، حکومت نے یکطرفہ فیصلہ کر لیا، اللہ خیر کرے۔

ای پیپر دی نیشن