لاڈلہ پن دور کر کے عمران کیخلاف کارروائی ریاست کا تقاضہ ہے : رانا ثناء 

 اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے ساتھ ساتھ ریاستی سکیورٹی کیلئے عمران خان کے لاڈلے پن کا تاثر دور کرکے انہیں سزا دی جانی چاہیے۔ سائفر کے حوالے سے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ہوگیا ہے۔  ان کیمرہ اجلاس کی تفصیل نہیں بتاسکتا۔  مونس  الٰہی کا چالان پیش کردیا فیصلہ عدالت کرے گی۔ خیبر پی کے میں شدت پسندی کے حوالے سے پاک فوج کام کررہی ہے۔ آرمی چیف کے عہدے کا معاملہ پارٹی میٹنگ یا جلسوں میں ڈسکس نہیں ہوتا، اور نہ ہی ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ریاست کا تقاضا ہے کہ لاڈلے سے لاڈلے پن کا تاثر دور ہونا چاہئے، عمران خان کے خلاف اب کاروائی ہونی چاہئے اور انہیں سزا دینی چاہئے۔ سائفر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سائفر کے حوالے سے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ہوگیا ہے، جس میں اہم اور بنیادی فیصلے ہوئے، تاہم ان کیمرہ اجلاس کی تفصیل نہیں بتاسکتا۔ کابینہ کمیٹی برائے سائفر اپنی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کا مونس الٰہی کے خلاف چالان حقیقت پر مبنی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...