کراچی‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلزپارٹی‘ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان‘ روس یوکرائن تنازع میں فریق نہیں۔ روسیوں کا اپنا اور مغرب کا اپنا نقطۂ نظر ہے۔ یہ وقت ایک اور عالمی جنگ شروع کرنے کا نہیں ہے۔ یہ کرونا‘ موسمیاتی تبدیلیوں سے مل کر نمٹنے کا وقت ہے۔ ہمارے لئے زیادہ پریشان کن سیلاب سے تباہی ہے۔ یو این او کشمیریوں‘ بھارتی مسلمانوں پر مظالم کا نوٹس لے۔ چیئرمین بلاول زرداری نے پی پی پی گوجرہ کے سرگرم جیالے میاں ندیم انور کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔