عمران کا کھیل بے نقاب جھوٹے سازشی فتنے کو نشان عبرت بنانا چاہئے : مریم اورنگزیب 

Oct 03, 2022

اسلام آباد ((نامہ نگار+اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے عمران خان کو پتہ ہے ان کا کھیل بے نقاب ہو گیا ہے، آپ ملک کیخلاف امپورٹڈ اور فارن فنڈڈ سازش اور ریاست کے مجرم ہیں، عمران جیسے جھوٹے سازشی فتنے کو عبرت کا نشان بنانا چاہئیے، آپ نے قومی سلامتی ، کشمیر ، قومی مفاد ، آئین اورعوام سے غداری کی ہے۔ عمران خان کے بیان پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان آپ کو کوئی شرم ہو توآڈیو لیکس کے بعد آپ بے نقاب ہوگئے ہیں، آپ کا امپورٹڈ حکومت اور سازش کا ڈرامہ ٹھس ہو گیا ہے اور آپ عوام اور ریاست کے مجرم ہیں۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا عمران خان تم جیسے جھوٹے سازشی فتنے کو عبرت کا نشان بنانا چاہئیے، آپ ملک کیخلاف امپورٹڈ سازش ہو ، آپ ملک کیخلاف فارن فنڈڈ سازش ہو جس کا مقصد ایٹمی طاقت والے ملک کو کمزرو کرنا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان جانور بھی تم ہو اور فارن ایجنٹ بھی تم ہو، آپ رات کو پائوں پکڑتے ہو ، روتے اور چیختے ہو ، معافیاں مانگتے ہو۔ انہوں نے کہا ملک کی حقیقی آزادی فارن ایجنٹ اور غدار سے نجات ہے، آپ نے ملک کے مفادات سے کھیلنے کا ڈرامہ کیا، آپ نے قومی سلامتی اور کشمیر سے غداری کی ہے۔ انہوں نے کہا آپ فارن ایجنٹ ہیں اور آپ نے قومی مفاد ، آئین اورعوام سے غداری کی ہے۔وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو پتہ ہے کہ اس کا کھیل ایکسپوز ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان! اگر شرم ہو تو آڈیو لیکس کے بعد آپ کے جسم سے کپڑے اتر گئے اور امپورٹڈ حکومت اور سازش کا ڈرامہ ٹھس ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان تم عوام اور ریاست کے مجرم ہو‘ تم جیسے جھوٹے، سازشی فتنے کو عبرت کا نشان بنا دینا چاہئے۔ عمران خان تم ملک کے خلاف امپورٹڈ سازش ہو۔ انہوں نے کہا عمران خان ملک کے خلاف فارن فنڈڈ سازش ہے جس کا مقصد ایٹمی طاقت والے ملک کو کمزور کرنا ہے۔ عمران خان رات کو پاؤں پکڑتے ہو، روتے ہو، چیختے ہو، معافیاں مانگتے ہو۔ اب ملک کی حقیقی آزادی فارن ایجنٹ اور غدار سے نجات میں ہے۔ عمران خان نے ملکی مفادات سے کھیلنے کا ڈرامہ کیا‘ قومی سلامتی اور کشمیر سے غداری کی۔ دریں اثناء ایک  ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز کی عمران خان کے بارے میں رائے بالکل درست ہے۔ بدقسمتی سے ہمیں یہ معذرت خواہانہ عذر بیان کرنا پڑتا ہے کہ ایک ایسے شخص کا نام مجبوراً  لینا پڑتا ہے جو خواتین کو کم تر مخلوق سمجھنے کی ذہنی بیماری میں مبتلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہر بار یہی ثابت کیا کہ وہ عورتوں کی توہین‘ تحقیر کرتا ہے۔ ان کی عزت و  احترام سے نابلد ہے۔ انہیں محض اشیاء سمجھ کر بدکلامی ہی نہیں‘ ہراساں بھی کرتا ہے۔ یہ امر خاص طورپر نہایت مایوس کن اور افسوسناک ہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین لیڈرز اور حامی اس رویے کو درست قرار دیکر نہ صرف اس پر کاربند بلکہ جشن بھی منا رہی ہیں۔ یہ نہایت شرمناک اور اس امر کی حقیقی جھلک ہے کہ عمران خان درحقیقت کس قدر چھوٹا آدمی ہے۔

مزیدخبریں