اسلام آباد (خبر نگار) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہمارے چینی دوست پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ امداد کا کل حجم 400 ملین RMB سے بڑھ کر 644 ملین RMB ہو گیا ہے۔ ہم مدد کے لیے چینی حکومت، سی پی سی، ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنا، صوبوں اور پیپلز لبریشن آرمی کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ دریں اثناء وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے معروف کاروباری شخصیت میاں منشاء نے اپنے بیٹے حسن منشا کے ہمراہ ملاقات کی اور وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں 23 ملین روپے کا امدای چیک دیا ہے۔
سیلاب متاثرین کیلئے امداد میں اضافہ پر چین کا شکریہ : وزیر اعظم
Oct 03, 2022