اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)حکومت نے روس سے تیل خریدنے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں،روس سے تیل خریدنے کیلئے پاکستان کے اتحادی ممالک کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا ،پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق حکومت نے پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی ضروریات کو پورا کر نے کے لیے روس کے ساتھ معاملات کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں پاکستانی صارفین کو سستا تیل فراہم کیا جا سکے ،ذرائع کے مطابق اس حوالے سے دفتر خارجہ کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اور وزارت خارجہ نے اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔
روس /تیل