میانمار میں زمین سے فائر کی گئی گولی اْڑتے جہاز میں بیٹھے مسافر کو جا لگی

میانمار (نیٹ نیوز) میانمار کی قومی ایئر لائن کا طیارہ، جس میں 63 مسافر سوار تھے اس وقت ایک گولی کا نشانہ بنا جب وہ مشرقی ریاست کیاہ کے دارالحکومت لوئیکا میں لینڈ کرنے والا تھا۔ میجر جنرل زاؤ من تون نے الزام لگایا کہ یہ فائرنگ کیرنی نیشنل پروگریسو پارٹی سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے کی جو حکومت کے خلاف لڑنے والی ڈیفنس فورس کے اتحادی ہیں۔ گولی طیارے کو چیرتے ہوئے کھڑکی کے قریب بیٹھے مسافر کے کان پر لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ میانمار نیشنل ائیرلائنز نے اعلان کیا کہ شہر کے لئے تمام پروازیں غیرمعینہ مدت کیلئے منسوخ کر دی گئی ہیں۔
جہاز/ گولی

قفظضظ

ای پیپر دی نیشن