مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی نے عوام کو دھوکہ دیا: امیر العظیم 

Oct 03, 2022


لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم،الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبد الشکور نے جوہر ٹاؤن میں الخدمت کے سنگ ناشتہ تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنماؤ ں چوہدری عبد القیوم گجر،غلام حسین بلوچ،حافط محمد حسان سمیت معززین علاقہ خواتین،بچوں،بچیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم نے کہا کہ قوم نے مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی،پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر دیکھ لیا کہ ان پارٹیوں نے عوام کے اعتماد کو دھوکا دیا اور ان کے کالے کرتوتوں سے آج پاکستان کرپشن کی دلدل قرضوں کی لعنت،غربت،مہنگائی،بے روزگاری،بد امنی میں گھراہوا ہے ۔اب عوام آئندہ انتخابات میں ووٹ جماعت اسلامی کو دیں جو ان کے دکھوں ، مصیبتوں،سیلاب زدہ گان کی مدد،تعلیم و صحت میں خدمات سر انجام دے رہی ہے ۔صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان محمد عبد الشکور نے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ سیلاب زدگان کی مدد میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے بے شمار اداروں مملکتوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کو والہانہ اعزاز بخشا ہے۔ الخدمت کے رضاکاروں نے کے پی کے،سندھ،جنوبی پنجاب میں 50 ہزار لوگوں کو سیلابی ریلوں سے نکال کر انہیں محفوظ مقام پر پہنچایا۔

مزیدخبریں