لاہور(نیوزرپورٹر) لاہور سمیت پنجاب بھر کے 36 ماڈل بازاروں میں خریداری کے لئے آنے والوں کا رش رہا ،سیکرٹری انڈسٹری ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے صوبے بھر کے مینجرز کو عوامی شکایات کو اولین ترجیح پر حل کرنے کی ہدایت کی، اوپن مارکیٹ سے 30 فیصد کم قیمت پر سہولت سٹالز پر اشیا کی فروخت جاری رکھنے کی ہدایت کی، سیکرٹری انڈسٹری نے مستقل بنیادوں پر 60 سال سے زائد معمر افراد کے لئے تین کلو میٹر کی حدود تک فری ہوم ڈیلیوری کیمپ میں عوام کو سہولت دینے کا سلسلہ جاری ہے ، جبکہ لاہور کے ماڈل بازاروں میں سبزیوں کے ریٹ کچھ اس طرح ہے کہ آلو شوگر فری 48 روپے پیاز اول 98 روپے، ٹماٹر 143 روپے ، لہسن چائنہ 265 روپے، ادرک چائنہ 218روپے کھیرا فارمی 71 ، میتھی 155 روپے ، بینگن 90 روپے ، بندگوبھی 90 ، پھول گوبھی 115 روپے ، شملہ مرچ 170روپے ، بھنڈی 110 روپے ، شلجم 70 روپے ، اروی 110 روپے ، مٹر 260 روپے ، کریلا 120 روپے سبز مرچ 355، گھیا کدو 100 روپے گھیا توڑی 130 ، لیموں دیسی 195 روپے ،لیموں چائنہ 65 روپے ، پھلیاں موٹی 80 ، مکئی کے سٹے 27 روپے میں فروحت کئے گئے۔
ماڈل بازاروں میں ارزاں نرخوں پر اشیا کی فروخت یقینی بنائی جائے: ڈاکٹر احمد جاوید
Oct 03, 2022