سروسز ہسپتال میں پھیپڑوں میں  مبتلا مریضوں کا جدید علاج متعارف 

Oct 03, 2022


لاہور(نیوزرپورٹر)سروسز ہسپتال کے شعبہ پلمونولوجی میں پھیپڑوں کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا جدید (ای بی یو ایس) ٹیکنیک سے علاج متعارف کروا دیا گیا جس میں مریض کی سانس کی نالیوں میں آلہ ڈال کر مرض کی تشخص اور سٹیجنگ طے کی جائیگی جس سے مریض کے پھیپڑوں کے علاج معالجہ کا تعین بروقت اور آسان ہو جاتا ہے اس جدید آلہ کے استعمال کو بہتر بنانے کیلئے پروفیسر سلمان ایاز نے تربیتی ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا جس میں مختلف صوبوں سے پلمونولوجسٹ نے شرکت کی۔بانی پلمونولوجی یونٹ سروسز ہسپتال پروفیسر کامران چیمہ اور ڈاکٹر حْسین نے ڈاکٹروں کو تربیت دی۔

 اس موقع پر پروفیسر سلمان ایاز کا کہنا تھا پاکستان میں سروسز ہسپتال واحد پبلک سیکٹر ادارہ ہے جس میں ای بی یو ایس  کی تربیت اور علاج کی سہولت موجود ہے اس سے پہلے تربیت حاصل کرنے کیلئے ملک سر باہر جانا پڑتا تھا۔

مزیدخبریں