قبضہ گروپ کی گردن موٹی،پھندے چھوٹے ہوگئے: اسلم اقبال 

Oct 03, 2022


لاہور(نیوزرپورٹر) سینئر وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ 30 سال سے لاہور اور صوبے میں قبضہ مافیا نے پنجے گاڑ رکھے ہیں، قبضہ مافیا کی گردن اتنی موٹی ہوگئی ہے کہ قانون کے پھندے چھوٹے پڑ گئے ہیں۔ قبضہ مافیا جب چاہے جہاں چاہے جس کو چاہے خرید سکتا ہے، یہ سمجھتے ہیں کہ لاہور کے مالک ہیں، جو مرضی ہے کرلیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، بلاتفریق کارروائی کریں گے۔

مزیدخبریں