مصر: دوسری شادی پر خاتون نے 2 بچوں  کو بالکونی سے نیچے پھینک کر مار ڈالا

قاہرہ (این این آئی) مصر میں خاتون نے شوہر کی دوسری شادی پر اپنے دونوں بچے بالکونی سے پھینک دیئے جس کے نتیجے میں بچوں کی موت واقع ہوگئی۔ مصر کے ایک گائوں کی رہائشی عمارت کی تیسری منزل پر مقیم ایک خاتون نے اپنے ڈیڑھ ماہ اور دو سال کے بچوں کو بالکونی سے پھینک دیا، اہل محلہ بچوں کوہسپتال لے کر گئے تاہم زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ان کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس کے مطابق خاتون جب حاملہ تھیں تو ان کے شوہر نے دوسری شادی کر لی تھی اور خرچہ نہیں دیتا تھا۔
بچے قتل

ای پیپر دی نیشن