نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا‘ آسٹریلیا اور جاپان نے چین کے خلاف مل کر کام کرنے کا عزم کر لیا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تینوں ملکوں کے وزرائے دفاع نے فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے کہا آبنائے تائیوان اور خطے میں چین کے بڑھتے جارحانہ رویئے پر تشویش ہے۔ آسٹریلین وزیردفاع ہان رچرڈ مارلیس نے کہا ہمارا مفاد خطے میں عالمی قوانین برقرار رکھنے میں ہے۔ چین دنیا کو اس انداز میں ڈھالنا چاہتا ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
اتفاق