نئی دہلی+ کانپور(اے پی پی +این این آئی)بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں بس الٹنے سے 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ چینی خبر رساں ادارے نے مقامی پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ شمالی ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے گہرے تالاب میں جا گری جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 10 بچے اور 10 خواتین شامل ہیں ، دیگر متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس میں50 مسافرتھے جو ایک مندر میں رسومات ادا کرنے کے بعد واپس گھر جارہے تھے۔ ریسکیو ٹیم نے نعشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔بھارتی شہر کانپور میں ستائیس ہندو ٹریکٹر ٹرالی کے حادثے کے نتیجے ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حادثے کا شکار ہونے والے پندویاتری مذہبی رسومات اور دیوی کی پوجا پاٹ کے بعد ایک ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ہو کر واپس آرہے تھے۔یہ خوفناک حادثہ بھارتی شہر بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کانپور میں پیش آیا جب ہندو یاتریوں سے بھری ٹرالی الٹ گئی اور الٹنے کے بعد ایک گہرے کنویں میں گر گئی۔ کئی ہندو یاتری زخموں کی وجہ سے اور کئی ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔حادثے کے نتیجے میں ستائیس ہندو یاتری ہلاک اور بائیس زخمی ہو گئے۔ ایک ابلاغی ذریعے کے مطابق مرنے والے ہندو یاتریوں کی تعداد قدرے کم ہے۔معلوم ہوا کہ پچاس سے زائد ہندو یاتری تقریبا پچاس کی تعداد میں ٹریکٹر کے ذریعے کھینچی جانے والی ٹرالی پر لدے ہوئے واپس آرہے تھے۔ یہ تما ہندو چندریکا دیوی کے مندر پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد واپس گھروں کو لوٹ رہے تھے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بڑے جانی نقصان کا ٹویٹ کے ذریعے تعزیتی بیان جاری کیا ۔ مودی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ میری سوچ اور فکر ان تمام افراد کے ساتھ رہے گی جن کی اس حادثے میں جانیں چلی گئی ہیں۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیاناتھ نے بھی تعزیت کی اور کہا ٹریکٹر ٹرالی کو صرف مال برداری کے لیے اور اشیا کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے، انسانوں کو لانے لے جانے کے لیے نہیں۔بھارتی میڈیا نے27ہندووں کی جان لینے والے اس حادثے کے بارے میںبتایا کہ حادثہ دل کو بہت دکھ دینے کا باعث بنا ہے۔
بھارت حادثہ
ہندو یاتریوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کوحادثہ ، 27 ہلاک 22 زخمی
Oct 03, 2022