فیروزوالہ( نامہ نگار)سرکل فیروزوالہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی ،منشیات فروشی ، نا جائز اسلحہ رکھنے اور مفرور اشتہاری ملزموں کو پناہ دینے کے الزام میں 75افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر کرایہ داری ایکٹ کے کوائف تھانوں میں جمع نہ کروانے پر 30کرایہ داروں اور مالک مکانوں کو حراست میں لے لیا جبکہ نا جائز اسلحہ رکھنے، منشیات فروخت کرنے کے الزام میں 15افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ونڈالہ دیال شاہ، رچنا ٹائون، رانا ٹائون لبانوالہ اور کالا خطائی روڈ پر چھاپے مار کر سر چ آپریشن کے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 20افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ منشیات اور نا جائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کرکے منشیات اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ پولیس نے 10مفرور اشتہاری ملزموں کو حراست میں لے لیا۔