ون ویلنگ،پتنگ بازی جاری،پولیس قاتل کھیل روکنے میں ناکام


لاہور(نامہ نگار) شہر کی مختلف سڑکوں پر گزشتہ روز نوجوان لڑکے ٹولیوں کی صورت میںموٹرسا  ئیکلوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کرتے دکھائی دئیے۔ ون ویلنگ کرنے والے منچلوں کی جانب سے فیملیز سے بدتمیزی اور خواتین سے چھیڑ خانی کرنے کے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں ۔جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ۔پولیس اس قاتل کھیل کو روکنے میں ناکام رہی۔ پولیس نے خانہ پوری کیلئے 18پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کر دیا جبکہ متعدد پتنگ بازوں سے مبینہ طور پر ساز باز کرکے ان کو چھوڑ دیا ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کو پابند کیا جائے کہ اس قاتل کھیل کو فوری طور پر بند کیا جائے تاکہ اس سے کسی معصوم شہری کی جان کا ضیاع نہ ہو سکے۔ اس سے قبل متعد دمعصوم بچے اور بڑے اس قاتل کھیل کی نظر ہو چکے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن