پاکستان‘ انگلینڈ ساتواں ٹی ٹونٹی  سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قذافی سٹیڈیم میں پاکستان‘ انگلینڈ ٹی 20سیریز کے فائنل میچ کے موقع پر آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا حکم دے دیا۔لاہورمیں سکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے پولیس کے 1800 مزید اہلکار تعینات کر دیے گئے۔ مجموعی طور پر پولیس کے 12 ہزار سے زائد اہلکار و افسران فرائض انجام دے رہے ہیں۔سٹیڈیم کے گرد و نواح میں پولیس اور اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کے گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔سٹیڈیم کے اندر اور باہر سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کا عمل مزید سخت کیا گیا ہے۔پارکنگ سٹینڈز پر بھی سکیورٹی میں اضافہ اور ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ پولیس اہلکار، وارڈنز میچ کے اختتام کے بعد بھی رات گئے تک ڈیوٹی پر مامور رہیں گے۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ شائقین سے گزارش ہے سکیورٹی عملے سے تعاون کریں میچ کیلئے اصل شناختی کارڈ ہمراہ لائیں ،وقت سے پہلے سٹیڈیم تشریف لائیں۔

ای پیپر دی نیشن