لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر کائنات امتیاز والدہ سلیمہ امتیاز کے ہمراہ ایشیا کپ ٹی ٹونٹی میں ایک ساتھ پاکستان کی نمائندگی کرنے پر بے حد خوش ہیں۔کائنات نے انسٹاگرام پر بین الاقوامی سطح پر امپائرنگ میں ڈیبیو کرنے والی اپنی والدہ کیلئے اعزازی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا 'میری والدہ ویمنز ایشیا کپ 2022 میں بطور امپائر فرائض سرانجام دیں گی، انہوں نے جو کچھ حاصل کیا، مجھے بے حد فخر ہے اور یہ لمحہ قابلِ فخر ہے'۔قومی آل راؤنڈر نے اپنی پوسٹ میں لکھا 'ہمیشہ سے میری والدہ کا خواب تھا کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کریں۔ آج تک میں ان کے خواب کی تعبیر تھی لیکن اب بہت انتظار کے بعد یہ خود پاکستان کی نمائندگی کرنے جا رہی ہیں۔ہم دونوں پاکستان کی نمائندگی کرنے جا رہے ہیں۔پاکستانی کرکٹر نے اپنی پوسٹ میں والد اور شوہر کو بھی مینشن کیا اور انہیں اپنی والدہ اور اپنی کامیابی کی وجہ قرار دیا۔
قابلِ فخر لمحہ'، کائنات اور والدہ کی ایک ساتھ ایشیا کپ میں پاکستان کی نمائندگی
Oct 03, 2022