شیخوپورہ:مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز اور جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال کی قیادت میں شیخ عظیم جاوید، احمد خورشید بھائی، حاجی اکبر علی چوہان، حاجی یعقوب بگا شیخ، ملک اعجاز احمد، رانا مہران فیاض، میاں تنویر احمد، حاجی میاں خالد عباس، میاں محمد اعظم ، رانا عمران سکندر، محمد رفیق بھٹی، چوہدری ظہیر احمد (ظہیر موٹرز وا لے) جاوید اقبال گل، رفیق بھٹی، سیٹھ محمد عباس، میاں امجد ہیرو، رانا سمیع الیاس، سیٹھ محمد عظیم، فیضان شفیق خان، چوہدری محمد ارشد چھرا، شیخ عبدالحمید، مشتاق مہدی،میاں انیس علی و دیگر نے مریم نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کیں، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں ذیشان پرویز اور ملک پرویز اقبال نے مریم نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزائیں کالعدم اور بری ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ عدالتی فیصلہ انصاف کی فتح ہے، مریم نواز شریف کو قائد مسلم لیگ (ن) کی بیٹی ہورنے کی سزا دی گئی اللہ تعالیٰ نے انہیں سرخرو کیا، انہوںنے کہاکہ جیل میں مریم نواز شریف کی تذلیل کی گئی جو اسلامی معاشرے میں نئی عمرانی روایت تھی اب ان کے حق میں عدالتی فیصلہ آنا انصاف کی فتح ہے جس پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے بعد جلد نواز شریف بھی ملک میں واپس آ ئیں گے ، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے،غریب عوام کو عنقریب ریلیف ملنا شروع ہو جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن