ہو اوے نے پاکستان کے صنعت  کاروں کو بااختیار بنانے کیلئے آل  فلیش اسٹوریج سلو شن کا آغاز کردیا 

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک ) ہو اوے پا کستان کے زیر اہتمام ہواوے آئی ٹی سمٹ 2022 کا انعقاد ،سمٹ کے دوران آل سیناریو آل فلیش اسٹوریج سلوشن لانچ کیا گیا ۔سمٹ کے دوران ماہرین نے ڈیٹا ڈیجیٹل اکانومی پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ ڈیٹا ڈیجیٹل انٹرپرائز کو مرکزی اسٹوریج، کمپیوٹنگ اور ڈیٹا ریسورس ایکسچینج فراہم کر تا ہے ۔ہوا وے نے آج کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام منظر نامے فلیش سٹوریج کا آغاز کیا تاکہ تمام صنعتوں میں کاروباری ترقی ،ڈیجیٹل تبدیلی کو آسان بنایا جا سکے۔اس موقع پر مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری محسن مشتاق نے سمٹ کے انعقاد کیلئے ہو اوے کی کوششوں کو سراہتے ہو ئے کہا کہ ہواوے نے مختلف منصوبوں پر آئی ٹی،ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت کیساتھ ہمیشہ بہت تعاون کیا ہے۔ سی او او نیو ہورائزن قیصر سرور نے ہواوے کے ساتھ تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک اسٹوریج ایکسپرٹ کے طور پر ترقی کی اس موقع پرسمٹ سے خطاب کر تے ہو ئے آئی ٹی ڈائریکٹرایچ ای سی فیصل رفیق نے کہا کہ ہمارا وژن تعلیمی شعبے میں پیداواری صلاحیت کو بڑھانا اور عالمی معیار کے لرننگ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ مراکز پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ سمٹ میں فیوچر وی وانگ یونگ، وتین کے آفتاب صدیقی، ٹیک ایکسیس کاشف علی کیساتھ آئی ٹی انڈسٹریز ،ہواوے کے حکام اور ماہرین نے شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن