بھکھی:مالک مکان اور اور غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کیخلاف مقد مے

Oct 03, 2022


بھکھی (نمائندہ نوائے وقت ) نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیررجسٹرڈافراد کے خلاف بھکھی پولیس کی طرف سے گھیرا تنگ کرایہ داری ایکٹ کے تحت مختلف علاقوں میںمتعددمالک مکان اور اور غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں پر مقدمات درج تفصیل کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ کی خصوصی ہدائت کے مطابق تھانہ بھکھی پولیس کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جس میں نواں کوٹ ،کھاریانوالہ ،فیروزوٹواں اور دیگر گائوں شامل ہیں ان علاقوں سے دو درجن کے قریب افراد جن میں مالک مکان اور کرایہ دار شامل ہیں مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا اس موقع پر غلام عباس گورائیہ ایس ایچ او بھکھی پولیس کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اطلاع تھیں  کہ منفی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

مزیدخبریں