کراچی(این این آئی)وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ عمران نیازی ملک کیلئے بدنامی کا باعث ہے، اسرائیلیوں اور بھارتیوں نے عمران خان کی فنڈنگ خاص ایجنڈے کے تحت کی تھی۔ اپنے جاری ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی ملک کی سلامتی کو بھی کھیل سمجھ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قوم عمران نیازی سے پوچھ رہی ہے گھنانے کھیل میں میچ کس کے ساتھ فکس کیا تھا۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی نے سفارتی سائفر کی غلط تشریح کرکے ملک کے خارجہ امور کو تماشہ بنایا، جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بڑی محنت کرکے ملک کی دوبارہ ساکھ قائم کی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران کی نالائقی اور کرتوت کی وجہ سے کوئی حکمران ان سے ملنا گوارا نہیں کرتا تھا۔ اسرائیلیوں اور بھارتیوں نے عمران خان کی فنڈنگ خاص ایجنڈے کے تحت کی تھی، سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے نوجوان نسل کو گمراہ کرکے مہذب معاشرے کو تباہ کیا۔
سعید غنی