ننکانہ صاحب(نامہ نگار) ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122ننکانہ صاحب میں موٹر بائیک ریسکیو سروس کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی ۔تقریب میںڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے فیتہ کاٹ کر موٹر بائیک ریسکیو سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کے ساتھ دیگر ریسکیو افسران و ریسکیورز بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے کہا کہ موٹر بائیک ریسکیو سروس پنجاب گورنمنٹ کا ایک احسن منصوبہ ہے۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر شہریوں کو ان کی دہلیز پر ریسکیو سروس دستیاب ہو گی مزید براں ریسکیوکی خدمات اور کارکردگی عوام الناس کے لئے مثالی ہیں اور ریسکیورز کا جذبہ اور پیشہ ورانہ انداز قابلِ ستائش ہے یقینا موٹر بائیک ریسکیو سروس ننکانہ صاحب میں ممدو معاون ثابت ہو گی۔