دل، کینسر،شوگر جیسی غیر متعدی بیماریاں 74 فیصد اموات کا سبب ‘ڈبلیو ایچ او


اسلام آباد(خبرنگار)دل کینسر اور شوگر جیسی غیر متعدی بیماریاں عالمی سطح پر 74 فیصد اموات کا سبب ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او)کی رپورٹ کے مطابق 4کروڑ سے زیادہ افراد غیر متعدی بیماریوں سے مرتے ہیں جن میں 70سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 70لاکھ افراد بھی شامل ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ تمباکو اور الکوحل انسان کی جان کے دشمن ہیں، دنیا بھر میں ہر دو سیکنڈ کے دوران 70سال سے کم عمر شخص غیر متعدی امراض سے مررہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کیا ہے کہ طرز زندگی کے باعث پیدا ہونے والی غیر متعدی بیماریاں ترقی یافتہ ممالک کیلئے اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہیں تاہم انتہائی غریب ، کم اور متوسط آمدنی والے ممالک کیلئے یہ ایک اہم مسئلہ ہے۔ جس پر قابو پانے کیلئے غیر صحت مند ماحول اور غیر معیاری طرز زندگی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ ناموافق ماحول موٹاپا ، کینسر ، شوگر اور دل کے امراض کے بنیادی اسباب میں شامل ہے ۔
ڈبلیو ایچ او

ای پیپر دی نیشن