علاقہ کی پسماندگی کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے: عاشق حسین

بھکھی (نمائندہ نوائے وقت )عوام کے تعاون سے الیکشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اپنے علاقہ کی پسماندگی اور محرومیوں کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے اور اپنے حلقہ کی عوام کے تعاون سے ایک مثالی کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان مسلم لیگ ن سابقہ یو سی چیئرمین ملک عاشق حسین گڈو نے چوہدری عبدالحفیظ ورک کے ڈیرہ پر مسلم لیگ کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزااور نااہلی کا ختم ہونا حق و سچ کی فتح ہے اب جھوٹ کی سیاست دم توڑ رہی ہے مسلم لیگ ن کی قیادت نے پاکستان کو ڈیفالٹر ہونے سے بچایا ہے اور اب پوری توجہ عوام کو ریلیف دلانے کے لئے عملی اقدامات پر ہے ملک اخلاق احمد گڈو نے مزید کہا کہ ظلم جتنا مرضی ہو آخر مٹ جاتا ہے مریم نواز کی بریت انتقامی سیاست کے منہ پر ایک بڑاطمانچہ ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ آئین وقانون کی بالا دستی کو مقدم رکھا اور ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کو اولین ترجیح سمجھا ہم علاقہ کی تعمیر وترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...