راجہ پرویز اشرف کا انڈونیشیا میں بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس 

اسلام اباد(نا مہ نگار)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تاریخ کا المناک حادثہ ہے جس میں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے، اسمبلی کھلیوں کا انعقاد خوشگوار ماحول فراہم کرتا ہے اور تماشائیوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتا ہے،بھگدڑ میں قیمتی جانوں کا نقصان انتہائی افسوسناک ہے، پاکستان کی پارلیمان اور عوام مشکل گھڑی میں انڈونیشیا کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، پاکستانی قوم اس حادثے میں جان بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے ہمت اور حوصلے عطا فرمانے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔
افسوس 

ای پیپر دی نیشن