سیلاب زدگان کی امداد کیلئے خطیر رقم بھجوائی، امداد جاری رکھیں گے:سلطان محمود وڑائچ 

لاہور(کامرس رپورٹر)امریکہ میں مقیم اوورسیز پاکستانی سلطان محمود وڑائچ سمندر پار پاکستانی نوجوان کیلئے رول ماڈل بن گئے۔ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے سلطان محمود 20 سال سے امریکہ میں مقیم ہے۔ پاکستان میں جب کوئی مشکل وقت آیا کوئی قدرتی آفت ہوں یا حالیہ سیلاب، سلطان محمود وڑائچ نے امریکہ بھر میں پاکستان کمیونٹی کو متحرک کیا اور کاروباری و سماجی شخصیات کی مدد سے لاکھوں ڈالر پاکستان بھیجوائے۔ سلطاں محمود وڑائچ 10 سال تک امریکہ کی ریاست لویسیانا کے شہر نیو آر لینز میں پاکستانی کمیونٹی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رہے اور آج کل میری لینڈ میں مقیم ہیں۔ پاکستان میں حالیہ سیلاب میں انہوں نے امریکہ بھر سے سمندر پار پاکستانیوں کی مدد سے لاکھوں ڈالر پاکستان بھیجوائے۔ یہ امداد این جی اوز اور سماجی تنظیموں کی مدد سے جنوبی پنجاب ، خیبرپختونخوا اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے پہنچائے گئے۔ دیار غیر میں وہ اپنے پاکستانی بھائیوں کی آواز ہیں اور متاثرہ خاندانوں کی مکمل بحالی تک وہ امداد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ امریکا کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت ہونے کے ناطے ان کا شمار ان اورسیز پاکستانیوں میں ہوتا ہے جو اپنے وطن خطیر زر مبادلہ بھیجتے ہیں۔ انسانیت کیلئے ان کی خدمات کو امریکہ میں مختلف اداروں کی جانب سے سراہا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن