اسلام آبا دمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 78کیسز رپورٹ 

اسلام آباد(خبرنگار)اسلام آبا دمیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 78کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سیزن میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 6ہے جبکہ مجموعی طور پر کیسز کی تعداد2508ہو چکی ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او)ڈاکٹر زعیم ضیا ء کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ روز ڈینگی کے78 نئے کیسز رپورٹ ہوئے رواں سال اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2508ہو گئی ہے دیہی علاقوں میں 43کیسز کے بعد مجموعی طور پر 1473جبکہ شہری علاقوں میں مزید 30کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جسکے بعد شہری علاقوں میںمجموعی طور پر1030کیس رپورٹ ہو چکے ہیں ۔ 
 ڈینگی

ای پیپر دی نیشن