عوامی جمہوریہ چین کی 73 ویں سالگرہ پر غیرملکی رہنماں کے تہنیتی پیغامات

Oct 03, 2022

بیجنگ (شِنہوا)کئی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنماں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پھنگ کو ٹیلی فون کیا یا خطوط بھیجے ، اور انہیں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 73 ویں سالگرہ مبارکباد دی۔ عالمی رہنما ں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی آمدہ 20 ویں قومی کانگریس کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عوامی جمہوریہ کوریا کے رہنما کم جون ان نے اپنی حکومت اور عوام کی جانب سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ، عوامی جمہوریہ چین اور برادر چینی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔ کیوبا کے عوام، پارٹی اور حکومت کی جانب سے کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فرسٹ سیکرٹری اور کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے صدر شی جن پھنگ کو دلی مبارکباد پیش کی۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 73 ویں سالگرہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی آمدہ 20 ویں قومی کانگریس کی کامیابی کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے انتہائی مخلصانہ اور دوستانہ مبارکباد پیش کی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ امریکی عوام چینی عوام کی خوشحالی کی خواہش میں ان کے ساتھ ہیں۔ تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن نے کہا کہ تھائی لینڈ اور چین نے عالمی مشکلات اور مختلف غیرمستحکم عوامل کا سامنا کرتے ہوئے ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔ انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دوطرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے جذبے کے تحت دونوں ممالک باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کو وسیع اور گہرا کرتے رہیں گے۔ سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب نے کہا کہ چین نے گزشتہ دہائیوں میں قابل ذکر ترقیاتی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توکائیف نے قازق عوام کی جانب سے صدر شی جن پھنگ اور چینی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تجویز کردہ گلوبل ڈیو یلپمنٹ انیشی ایٹو اور گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو تمام ممالک کے مشترکہ مفادات پر مبنی ہے، اس کا مقصد دنیا بھر میں لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانا اور عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔

 سالگرہ 

مزیدخبریں