شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ممتاز مذہبی سکالر میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐہر مسلمان کے دل میں بستے ہیں، اسوہ حسنہ ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے وجہ تخلیق کائنات،رہبر انسانیت،خاتم النبین ؐہمارے ایمان کی بنیاد ہیں،اسلام اور قرآن ہمیں نبی رحمت ؐ کی وساطت سے ملا جو قیامت تک کے مسلمانوں کی رہنما ئی کا ذریعہ اور فلاح و نجات کا حقیقی ضامن ہے، اپنے ایک بیان میں میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا کہ حضور نبی کریم ؐکی یوم ولادت باسعادت کا دن ان شاء اللہ ہم بھرپور مذہبی جوش و خروش سے منائیں گے جس کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے 12ربیع الاول کو ہر سو بہار کا سماں ہوگا، انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کی وساطت سے سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا جائے ۔
نبی کریم ؐہر مسلمان کے دل میں بستے ہیں: افتخار حسین جالندھری
Oct 03, 2022