شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)علمی ادبی تنظیم پیام پاکستان کے زیر اہتمام پریس کلب شیخوپورہ اور محکمہ تعلیم پنجاب کے اشتراک سے آل پاکستان سرسید ایوارڈ کی تقریب ضلع کونسل ہال میں 10اکتوبر کو دوپہر دو بجے منعقد ہوگی جس کی صدارت جسٹس (ر) ناصر ہ جاوید اقبال کریں گی، تقریب میں ملک بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈز دیئے جائیں گے، یہ بات پیام پاکستان کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین رانا عمران امین نے میڈیا کو بتائی جن کے مطابق تقریب کے انعقاد کا بنیادی مقصد مختلف شعبوں میںنمایاں خدمات سرانجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ مزید اپنے فرائض منصبی مشنری جذبہ کے تحت انجام دے سکیں۔
شیخوپورہ:آل پاکستان سرسید ایوارڈ کی تقریب 10اکتوبر کو ہو گی
Oct 03, 2022