منجمد اثاثوں کے بدلے میں قیدیوں کی رہائی امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ :نیڈپرائس

Oct 03, 2022

 تہران(این این آئی)ایران نے ایرانی نژاد امریکی تاجر سیامک نمازی کوایک ہفتے کیلئے جیل سے باہر جاکر اپنے والد باقر نمازی کے ساتھ وقت گزارنے اور باقر کو بیرون ملک سفر کی اجازت دیدی اور اب امریکی پابندیوں کے باعث منجمد کئے گئے ایرانی اربوں ڈالر اثاثے جلد جاری کئے جانے کا امکان ہے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق میڈیا رپورٹس میں کہا گیاکہ خطے کے ایک ملک نے قیدیوں بیک وقت رہائی کے لئے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کرائی ہے۔ 
حالیہ ہفتوں میں ایرانی اور امریکی قیدیوں کی رہائی کے لیے ایک علاقائی ملک کی ثالثی میں گہری بات چیت ہوئی ہے۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل سے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ ایران نے باقر نمازی پر عائد سفری پابندی ہٹا دی ہے۔پرائس نے کہاکہ محکمہ خارجہ شکر گزار ہے کہ سیاماک نمازی کو انسانی بنیادوں پر اپنے والد باقر کے ساتھ رہنے کے لیے اجازت دی گئی ہے۔
امریکہ ایران معاہدہ

مزیدخبریں