ایرانی شہر زاہدان میں ہنگامے،جاں بحق ہونے والوں کی تعداد41 ہو گئی 


تہران (این این آئی) ایران کے شہر زاہدان میں پاسداران انقلاب، مسلح افراد اور مشتعل مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 2 روز میں ہلاکتیں 41 ہو گئیں، جن میں پاسداران کے کمانڈرز سمیت 5 سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ جنوب  مشرقی صوبے سیستان بلوچستان کے شہر زاہدان میں جھڑپوں میں 2 روز میں ہلاکتیں 41 ہو گئیں‘ این جی او کے بیان میں کہا گیا کہ زاہدان میں نماز جمعہ کے بعد شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے کو پاسداران انقلاب نے طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی اور مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
 دوسری جانب عالمی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے زاہدان میں ہونے والے ہنگاموں کا آغاز صوبے سیستان بلوچستان کے بندرگاہی شہر چابہار سے ہوا تھا جہاں مبینہ طور پر پولیس سربراہ نے ایک 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا۔
ایران/ مظاہرے

ای پیپر دی نیشن