آرمی چیف کی تعیناتی پر عارف علوی کی تجویز مضحکہ خیزہے:شیخ عظیم،تنویر احمد


 شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنمائوں و مرکزی انجمن تاجران کے نائب صدورشیخ عظیم جاوید اور میاں تنویر احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کو سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے مشروط کرنے کی صدر عارف علوی کی تجویز انتہائی مضحکہ خیزہے انہیں عمران خان کو خوش کرنے کیلئے ایسی رائے دینے کی بجائے آئین و قانون کی بالادستی کی بات کرنی چاہئے آئینی طریقہ کار کے تحت ہی نئے آرمی چیف کی تقرری ہوگی، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان تاجر رہنمائوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی پارٹی قائد محمد نواز شریف سے ملاقات پر تنقید بے معنی ہے تین مرتبہ پاکستان کی وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھالنے والے زیرک و عوام دوست لیڈر کے ساتھ ملکی امور پر بات کرنا حقیقت پسندی ہے جس کاسبھی جماعتوںکو اعتراف کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف ایک محب وطن سیاستدان ہیں جن کے مقابلے کا کوئی لیڈر اس خطے میں موجود ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن