پی ٹی آئی نے آرمی چیف کی تقرری کے معاملے کو متنازعہ بنایا :شاہجہان 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) ورکرز ایکشن کونسل کے سینئر رہنما شاہجہان خان لودھی نے کہا ہے کہ تمام جمہوری ممالک میں آرمی چیف کی تقرری کا اختیار چیف ایگزیکٹو کے پاس ہے پاکستان میں بھی اس حوالے سے کبھی کوئی تنازعہ نہیں اٹھا اورنہ کبھی کسی دور کی اپوزیشن نے اسے سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے مشروط کرنے کی بات کی پہلا موقع ہے کہ پی ٹی آئی نے آرمی چیف کی تقرری کے معاملے کو متنازعہ بنایا ہے جو شرمناک عمل ہے ، اپنے ایک بیان میں شاہجہان خان لودھی نے کہا کہ 2019 میں عمران خان کے بطور وزیر اعظم اس صوابدی اختیار پر اْس وقت کی اپوزیشن نے کوئی سوال نہیں اٹھایا تھامگر عمران خان اس معاملہ میں مسلسل شورش برپا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاک آرمی قوم کافخر ہے جسے کسی طرح کے تنازعہ میں الجھانا عوام کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے جس سے گریز برتا جانا چاہئے ، آرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرنے والے ہوش کے ناخن لیں اور عوامی کے جذبات کو مجروح کرنے کی بجائے آئین کی پاسداری کی بات کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن