پنوعاقل(نامہ نگار)وفاقی وزیر آبی وسائل اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کی گاڑی کو پنوعاقل میں سیلاب متاثرین نے روک لیا۔خورشید شاہ اپنے حلقے کے معائنے اور متاثرین سیلاب میں امدادی سامان کی تقسیم کے لیے پہنچے تھے، ان کی گاڑی کو متاثرین نے روک لیا۔متاثرین سیلاب نے وفاقی وزیر کے روبرو کہا کہ کئی دن گزر گئے ہیں، پانی کی نکاسی نہیں ہوئی ہے، ہمارے گھر ڈوبے ہوئے ہیں۔متاثرین نے خورشید شاہ سے شکایت کی کہ لوگ بیماریوں میں مبتلا ہیں اور انہیں صحت کی کوئی سہولت نہیں ہے۔وفاقی وزیر برائے آبی وسائل متاثرین سیلاب کو دلاسے دیتے ہوئے روانہ ہوگئے۔
خورشید شاہ کو روک لیا
پنوعاقل: سیلاب متاثرین نے خورشید شاہ کی گاڑی کو روک لیا
Oct 03, 2022